منسوخ شدہ پلاٹ بے گھر کشمیری مہاجرین کو دلوایں گے: غلام حسن میر
لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما غلام عباس میر سے گزشتہ روز کشمیری مہاجرین کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں وفد کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر بحالیات کینسل شدہ جعلی پشنی سٹرٹیفیکٹ والے پلاٹوں کو مستحق بے گھر کشمیری مہاجرین کو الاٹ کئے جائیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ یوسف لون‘ رحیم ڈار‘ حسن بٹ‘ رشید ماگرے نے کہا کہ یہ پلاٹ بے گھر مستحق کشمیریوں کا حق ہیں جو عرصہ دراز سے کرائے پر رہتے ہیں ۔۔اور اپنا گھر نہیں بنا سکے اس موقع پر غلام حسن میر نے کشمیریوں کویقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ حکومت آزاد کشمیر کے سامنے رکھیں گے اور بے گھر کشمیری مہاجرین کی داد رسی کی جائے گی کشمیری مہاجرین خود بھی ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جنہوں نے جعلی پشتنی سرٹیفکیٹ بنائیں۔