سعودی عرب میں وزارت تعلیم کی جانب سے بسوں کے لیے خواتین ڈرائیوروں کے لیے آسامیاں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت تعلیم کی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈرائیورکی نوکری کی شرائط میں مرد یا عورت کی وضاحت نہ ہونے کے سبب یہ ضروری نہیں کہ بس ڈرائیوروں کی آسامیاں صرف مردوں کے لیے ہی مخصوص ہیں۔خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل چکی ہے تو یہ لازمی نہیں کہ ٹرانسپورٹ کنٹریکٹر بس ڈرائیوروں کے لیے صرف مردوں کا ہی انتخاب کرے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ڈرائیونگ کی شرائط پر پورا اترتا ہے اور وہ نوکری کا خواہشمند ہے درخواست دے سکتا ہے۔ اس نوکری کے لیے کارآمد ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا بنیاد ی شرط ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024