فٹبال کی دنیا کے بڑے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو شائقین کے دلوں میں رہتے ہیں اور ساتھ معصوم سا دل بھی رکھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک انٹرویو کے دوران دس سال پرانے زیادتی کیس کی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے۔انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ میرے والد میری کامیابیوں کا سفر نہیں دیکھ پائے اور اس شرمناک الزام پر رپورٹنگ سے ان کا جینا عذاب تھا۔یاد رہے کہ سٹار فٹبالر پر2009 میں زیادتی کیس کا الزام لگا تھا۔انٹرویو کے دوران آنجہانی والد کی یاد میں بھی آنسو چھلکائے کہ انکی کامیابیوں کو نہ دیکھ سکے، روتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں میں میرا اپنے گھر بیوی بچوں کے ساتھ ٹی وی دیکھنا محال بھی تھا۔ جیسے ٹی وی چینلز پر خبرنشر ہوتی تو میں فوری طور پر چینل تبدیل کر لیتا تھا وہ لمحات میرے لیے کافی کرب کے تھے۔
#/S
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024