امریکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک ہے، وہ 8133 ٹن سونے کا مالک ہونے کے باعث پوری دنیا میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ کے بعد جرمنی کا نمبر ہے جس کے پاس 3367 ٹن سونا ہے، تیسری پوزیشن اٹلی کی ہے جو 2451 ٹن سونے کا مالک ہے۔سعودی عرب کے پاس 323 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ہیں۔ سونے کے اتنے زیادہ ذخائر کسی بھی عرب ملک کے پاس نہیں۔ سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے جس کے پاس 268 ٹن سونا ہیاور اس کا عالمی سطح پر 19واں نمبر ہے۔ سعودی عرب سے 2018 ء میں 2 لاکھ 35 ہزار ٹن تانبا نکالا گیا۔ یہ 2017ء کے مقابلے میں251 فیصد زیادہ ہے۔ 2017ء میں67097 ٹن تانبانکالا گیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024