عمران فاروق قتل کیس میں لندن کی اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تمام شہادتیں پاکستان کودینے پررضامندی ظاہر کردی ۔برطانوی حکومت نے پاکستان کواس رضامندی کا خط دے دیا۔برطانیہ میں موجود پاکستان کے وکیل ٹوبی کیڈمن رضامندی کا خط لے کرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے بانی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن کے علاقے ایج ویئر کی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔برطانوی پولیس نے دسمبر 2012 میں اس کیس کی تحقیق و تفتیش کے لیے ایم کیو ایم کے قائد کے گھر اور لندن آفس پر بھی چھاپے مارے تھے، چھاپے کے دوران وہاں سے 5 لاکھ سے زائد پانڈ کی رقم ملنے پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع ہوئی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024