تیل برآمد کرنیوالے ملکوں کی تنظیم ( اوپیک)کے سیکرٹری جنرل محمد سنوسی بارکیندو نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور آرامکو نے ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والے چیلنج پر قابو پالیا، انہوں نے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے احسن انداز میں نمٹنے پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا ہے۔اوپیک کے سربراہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی حکام اورآرامکو نے جس طرح حملوں کے بعد صورت حال قابو پایا ہے،اس کی تعریف کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام ہمارے اور دوسرے ممالک سے رابطے میں ہیں اور صورت حال مجموعی طور پر کنٹرول میں ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024