نواز شریف سے شہباز شریف، لیگی رہنماؤں کی خصوصی ملاقات‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (سٹاف رپورٹر) نوازشریف سے جیل میں شہباز شریف اور لیگی رہنمائوں نے خصوصی ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ لیگی رہنمائوں نے نواز شریف کی طبعیت بھی دریافت کی۔ ملاقات معمول سے ہٹ کر تھی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے خصوصی اجازت ملنے پر کی گئی معلوم ہو اہے ملاقات کرنے والوں میں خواجہ آصف اور احسن اقبال شامل تھے۔ ملاقات ایک ھنٹے تک جاری رہی ۔
ملاقات
اسلام آباد (محمد نواز ضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کے رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ پوری پارٹی جمعیت علما اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمنٰ کے ساتھ کھڑی ہو اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کو سیاسی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے ۔میاں شہباز شریف ایک روز قبل حمزہ شہباز اور مریم نواز سے ملاقات کر چکے ہیں ۔پارٹی رہنمائوں کو ملاقات کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف آج اسلام آئیں گے اور بدھ کو واپس لاہور چلے چائیں گے ۔ان کی جمعرات کو بھی میاں نواز شریف سے ملاقات ہے۔ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں اہم سیاسی پیش رفت کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف نے ڈینگی کے باعث مولانا فضل الرحمنٰ کو ایک ماہ کے لئے آزادی مارچ موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔لاکھوں کی تعداد میں آنے والے کارکن ڈینگی میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔تاہم مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ وہ ان کا مشورہ جمعیت علما اسلام )ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں جو18ستمبر2019ء کو ہو رہا ہے میں رکھیں گے مرکزی مجلس عاملہ حتمی فیصلہ کر گے گی
مشورہ