کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قبائلیوں کا پشاور تا مظفر آباد لانگ مارچ شروع
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) قبائلیوں نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے ماضی کی یاد تازہ کر دی۔ قبائلیوں نے پشاور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے کہا کہ ایل او سی پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، حکومت اجازت دے تو نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت پر قومی پرچم لہرا دیں گے۔ ہزاروں قبائلیوں نے بسوں پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لگا رکھے ہیں اور کشمیر بنے گا پاکستان، مودی کشمیریوں کو آزادی دو کے نعرے درج ہیں۔