بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے مابین تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا جائیگا
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) میزبان بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ (کل) بدھ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلے ہو رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ 18 ستمبر کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پانچواں میچ 20 ستمبر کو افغانستان اور زمبابوے جبکہ چھٹا اور آخری میچ 21 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔