دشمن ملک کو جاسوسی کی دعوت دینا انتہائی حیران کن ہی نہیں پریشان کن بھی ہے: نیر حسین بخاری
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سلیکٹڈ وزیراعظم کی طرف سے ایک ٹی وی انٹرویو میں کشمیریوں کے قاتل اور حقوق کے غاصب مودی کو پاکستان میں اپنے جاسوس بھیجنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عمران خان کی ذہنی کیفیت پر پریشان ہے کیونکہ دشمن ملک کو جاسوسی کی دعوت دینا انتہائی حیران کن ہی نہیں بلکہ پریشان کن بھی ہے۔ کوئی عقلمند شخص دشمن ملک کو جاسوسی کرنے کی اپنے ملک کی جاسوسی کرنے کی دعوت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ کیا دشمن ملک کو اپنے ملک کی ایٹمی تنصیبات کی بھی جاسوسی کرنے دی جائے گی؟ انہوں نے کہا سلیکٹڈ کی نالائقی دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے۔