قتل کے مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے قتل کے مقدمات کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی ہے، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ رتہ امرال میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان انس قیوم وغیرہ کیس کی سماعت 20ستمبر، تھانہ صدر بیرونی میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم ارشد بھٹی کیس کی سماعت 17ستمبر اور تھانہ کہوٹہ میں درج قتل کے مقدمے میںملوث ملزمان عدنان وغیرہ کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔