آل پاکستان انٹرورسٹی سپورٹس ٹرافی مسلسل آٹھویں بار یو سی پی کے نام
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے سال 2019میں بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں سب سے آگے ہونے کی روایت برقراررکھی اورہائر ایجوکیشن کمیشن آل پاکستان انٹر ورسٹی سپورٹس چیمپئن شپ2018-19 میں 150 سے زائدپبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یو نیورسٹیز کے ساتھ مقابلے کے بعد مسلسل آٹھویں مرتبہ ٹرافی پنے نام کی۔ ا نٹر ورسٹی سپورٹس چیمپئن شپس میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے اتھلیٹس چھائے رہے اور سب سے زیادہ گولڈ ، سلوراور برونز میڈلز جیتنے کا ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔کل 32 ایونٹس میں سے 21 میں یو سی پی فاتح رہی جن میں کرکٹ، سوئمنگ، کبڈی، بیس بال، ٹگ آف وار، رائفل شوٹنگ، ووشو، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ، باڈی بلڈنگ، روئنگ،ھینڈ بال ، کراٹے، نیٹ بال، سائیکلنگ، ریسلنگ، جوڈو،واٹر پولو، ٹینس اور جمناسٹک شامل ہیں 50 سے زائد پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یو نیورسٹیز نے ان ایونٹس میں حصہ لیا۔ یو سی پی نے 4910 پوائنٹس حاصل کئے اور 1300پوائنٹس کی برتری کے ساتھ اعز ازکا دفاع کیا۔اس تاریخ ساز کامیابی کا جشن منانے اور کھلا ڑ یوں کی عمدہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یو سی پی میں ٹرافی کمز ہوم کے نام سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب سہیل افضل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پنجاب گروپ آف کالجز تھے۔ 150+یونیورسٹیز کو ہرا کر مسلسل آٹھویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر کھلاڑی نہ صرف خوش ہیں بلکہ یو سی پی میں ملنے والی سہولیات کے بھی معترف ہیںکھلاڑیوں نے کہا کہ یو سی پی میں بہترین جمنیزیم، سوئمنگ پول اورگیم ہال شامل ہیں جہاں پریکٹس کر وائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں ماہر اور پروفیشنل کوچز اور ٹرینرز کی زیر نگرانی ریگولر ٹریننگ کیمپس ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں۔