پاکستان آگہی پروگرام،طلباء کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کادورہ
لاہور (نیوررپورٹر) لاہور لرننگ کیمپس‘ کیولری گرائونڈ‘کے طلبا و طالبات نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم اور گورنمنٹ بوائز کالج‘ملتان روڈکے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے امینہ پبلک سکول‘ ٹائون شپ گورنمنٹ ہائی سکول‘ بی بلاک‘ ٹائون شپ‘سلک سکول آف ٹومارو‘ عامر ٹائون‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ پکی ٹھٹھی سمن آباد‘اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ پکی ٹھٹھی سمن آبادکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد637تھی۔