ہائی ٹیک سکو ل و کالج ٹیکسلا کینٹ کے طلبہ کے والدین کا احتجاج
لاہور (پ ر) ہائی ٹیک سکو ل و کالج ٹیکسلا کینٹ میں زیر تعلیم طلبا کے پریشان حال والدین کی بڑی تعداد فیسوں میں سو فیصد اضافے کے خلاف احتجاج ریکارڑ کرانے سکول پہنچ گئے۔ والدین کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اس قدر اضافہ کسی ظلم سے کم نہیں ۔ ہمارے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ فیسوں میں اضافہ ہماری استطاعت سے باہر ہے۔والدین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کے احکامات دیئے ہیں اس کے باوجود فیسوں میں اضافہ سمجھ سے باہر ہے ۔ والدین کی بڑی تعداد نے دستخطوں کے ساتھ فیس میں اضافہ واپس لینے کی خلاف درخواست بھی سکول انتظامیہ کو دی۔والدین کا کہنا تھا کہ یہ انکا خاموش احتجاج ہے۔ والدین کی بڑی تعداد کئی گھنٹے سکول و کالج میں کھڑی رہیاسکول ڈائریکٹر بریگیڈئر عبد اللہ ڈوگر نے والدین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جاے گا۔ لیکن ابھی انہیں ایسے احکامات موصول نہیں ہوئے۔