نظام مصطفی کا نفاذ ہر مسلمان کی خواہش ہے، پیر اعجازاشرفی
لاہور (پ ر) مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں 27 ویں ماہانہ فیضان نفاذ نظام مصطفی ورکشاپ زیر سرپرستی سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی منعقد ہوئی۔جسکی صدارت صاحبزادہ پیر اعجازاشرفی مرکزی سینئر رہنما نے کی۔نظام مصطفی ورکشاپ میں علمامشائخ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو تخت پر لانے کے لیئے جدوجہد تیز سے تیز تر کرنے پر زور دیا۔ صاحبزادہ پیراعجازاشرفی نے کہا نظام مصطفی کا نفاذ ہر مسلمان کی خواہش ہے اور یہ وہ نظام ہے جسکی بدولت ملک پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔ پیر اعجاز اشرفی نے خصوصی طور پر توجہ دلاتے ہوے کہا کہ 43 دن گزر جانے کے باوجود کشمیر میں تاریخ کا بدترین کرفیو نافذ ہے جس سے انسانی نظام زندگی بری طرح متاثر ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔