گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں طلباء کے درمیان تقریری مقابلے
لاہور( پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت‘ پنجاب کے مختلف ڈویژنز کے کالجز کے طلباء کے درمیان مباحث/ تقاریر کی پہلی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں زیرصدارت پروفیسر رانا محمد اسلم پرویز پرنسپل کالج ہذا ہوا۔ مباحثات درجہ بدرجہ‘ انٹر لیول ’’سائنس کے فوائد و نقصانات‘ ڈگری لیول‘‘ ملٹی نیشنل کمپنیز کا کردار اور پوسٹ گریجویٹ لیول ’’این جی اوز کا کردار‘‘ سوسائٹیز بورڈ کے تحت ہوا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر اختر سندھو‘ وائس پرنسپل‘ پروفیسر شجاع الرحمنٰ ڈوگر‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز‘ لاہور ڈویژن‘ پروفیسر ڈاکٹر اصغر یزدانی‘ پروفیسر اعجاز احمد‘ پروفیسر محمد خورشید‘ پروفیسر عبدالرحیم‘ پروفیسر عمر الدین‘ پروفیسر اعجاز حاجی‘ پروفیسر نعیم بزمی‘ پروفیسر محمد مظہر عالم‘ پروفیسر نیازی‘ پروفیسر محمد حنیف عباسی‘ پروفیسر نعیم فاروقی‘ پروفیسر محمد رمضان‘ پروفیسر سلیم چودھری‘ پروفیسر طارق علی کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مباحثہ کے منصفین میں پروفیسر محمد ایوب چودھری‘ پروفیسر محمد افضل باٹھ اور پروفیسر منصور مقبول شامل تھے۔ تینوں مراحل کے مباحثہ میں شریک طلباء میں سے‘ انٹر لیول‘ محمدزمر‘ اول پنجاب کالج فیصل آباد‘ محمد حسنین فرخ دوم‘ محمد سلبیل سوم‘ ڈگری لیول‘ حسن اعجاز جی سی یونیورسٹی لاہور اول مصعب بن ہاشم دوم‘ طلحہ ملک سوم‘ پوسٹ گریجویٹ لیول‘ گوہر شوکت اول جی سی یونیورسٹی لاہور عابد علی فیصل آباد دوم‘ محمد نور سوم ملتان رہے۔