اسلام پورہ میں واٹر سپلائی کا نظام انتہائی ناقص ہے: اختر علی خان
لاہور (پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی سنت نگر‘ اسلام پورہ‘ ساندہ کے عہدیداران اختر علی خان‘ چودھری محمد سلیم‘ رضوان بشیر گجر‘ ادیبہ قیوم‘ ایم عرفان اور دیگر اہل علاقہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انصاری روڈ اسلام پورہ لاہور پر قائم کرسٹلائن ڈرنکنگ کمپنی کا واٹر سپلائی کا نظام انتہائی ناقص ہے۔ ایک صارف آرڈر جمع کراتا ہے تو تین تین دن بعد اس کی باری آتی ہے۔ انتظامیہ اپنا رویہ اور نظام درست کرے تاکہ صارفین کو وقت پر پانی پہنچ سکے۔