ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ تمام مسائل فوری حل کر دیں‘ شہر یار آفریدی
میانوالی (نامہ نگار ) وزیر مملکت برائے انسدادِ منشیات /سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ تمام مسلسل فوری حل کر دیں۔ دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینگے۔ تعلیم وصحت کے شعبہ جات کی بہتری، عوام کو پینے کے صاف پا نی کی فراہمی، منشیات کا خاتمہ اور عام آدمی کو درپیش مسائل کا خاتمہ موجودہ حکو مت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی کے دورہ کے موقع پر ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دورکے موقع پر ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور کھلی کچہری کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور وفاقی و صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ضلعی ترقیاتی پروگرام اور انتظامی امور اور ڈی پی او حسن اسدعلوی نے لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعد ازاں وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ڈی پی او آفس میں قائم سیف سٹی کنٹرول روم کو بھی دورہ کیا۔ اس موقع پرڈی پی او نے بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ یہ پرا جیکٹ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ضلع میانوالی سے جرائم کے خاتمہ کیلئے تما م تر توانائیاں بر ؤئے کار لا ئیں۔ شہریار آفریدی نے ضلع کو نسل لان میں کھلی کچہری بھی لگائی اور لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موقع پر احکا مات جاری کئے شہریار آفریدی نے کہا کہ اگر سرکاری افسران غلط کا م کر یں گے تو ہم انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ ہمارا اقتدار عوام کو ریلیف دینے اور ملک سے کر پشن کے خاتمہ کیلئے ہے ۔ عمران خان اور ان کی ٹیم کیلئے کرپشن اور کمیشن ماں سے نکاح کر نے کے مترادف ہے۔ ہم دیا نتداری سے عوامی خدمت انصاف کی فراہمی اور کر پشن کے خاتمہ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے عوامی شکا یات پر ڈپٹی کمشنر کو ہنگامی طور پر تری خیل/ پا ئی خیل لفٹ ایر یگیشن سکیم سے کا شتکاروں کو آبپاشی کیلئے پا نی کی فراہمی یقینی بنا نے‘ محکمہ ما ل سے متعلق لوگوں کی شکایات کا24گھنٹے میں ازالہ کر نے اور دیگر محکموں سے متعلق شکایات کے بھی فوری ازالہ کی ہدا یت کی۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ڈی پی او حسن اسد علوی کو عوامی شکایات پر منشیات فروشوں، سود خوروں، قبضہ ما فیا، اشتہا ریوں اور چوروں کے قلع قمع کیلے سخت ترین قانو نی اقدامات بروئے کار لا نے کی ہدا یت کی۔ انہوں نے ایک شکا یت کنندہ کی درخواست پر ڈی پی او کو24گھنٹے کے اندر اشتہاریوں کو گرفتار کر نے کا حکم دیا ۔وزیر مملکت برائے انسدادِ منشیات نے کئی گھنٹے تک لوگوں کی شکایات اور مسائل سنے۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ سب مسائل فوری طور پر حل کر دیں۔ مو جودہ سسٹم اور دستیاب وسائل کو بر ؤئے کار لا تے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔ وزیر مملکت نے بجلی اور گیس کی فیک اور اوور بلنگ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام الناس کے ساتھ یہ ظلم برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان عمران خان نے زائد بل بھجوا نے کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدا یت کی ہے اور اس مقصد کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی ہے۔