نااہلوں کی حکومت ملک کی بنیادیں ہلارہی ہے، مولا بخش چانڈیو
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پاکستان پرمشکل وقت آیا ہے جب ملک کی بنیادوں کو ہلانے کی کوشش کی ہے تب تب گڑھی خدابخش بھٹو کے ہیروکاروں نے کردار ادا کیا، نااہلوں کی حکومت ملک کی بنیاد ہلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بقا کے لئے پیپلز پارٹی ہی کردار ادا کرتی ہے اب بھی پیپلز پارٹی ہی کردار ادا کرے گی۔ جمہوریت کیلئے اور آمریت کیخلاف بھی پیپلز پارٹی نے ہی کردار ادا کیا، آصف علی زرداری نے آئین اور پارلیامنٹ کے تقدس کو بحال کرایا، عمران خان حکومت نے ضیاء الحق کا راستہ اپنا کر سیاسی انتقام پر مقدمات بنائے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت مخالفین کے لئے انتقام اور تنگ نظری کا راستہ اختیار کئے ہوائے ہے، کل بھٹو کی بیٹی بی بی شھید والد سے ملنے کے لئے ترس رہی تھی آج بی بی کی بیٹی کو والد سے ملنے کیلئے پریشان کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس پر واویلا کیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے صحیح نشاندھی کی ہے کے اگر چھوٹے صوبوں کے خلاف انتقامی کاروائی جاری رہی تو یہ عمل پاکستان کے خلاف سازش ہے، ہم این آراو نہیں چاھتے ھم این آراو پر لعنت بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں سے گذارش کرتا ہوں اگر انصاف کے دروازے بند کروگے تو آواز اٹھے گی، ہم احتساب سے نہیں ڈرتے مگر احتساب کے نام پر انتقام کسی صورت قبول نہیں ہم مقابلہ کرینگے، یہ حکومت ظلم کے دروازے توڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں انتقام پر فریال تالپور کو اسپتال سے جیل۔منتقل کیا گیا۔ لاڑکانہ۔ شہید بھٹو کو پھانسی کی سزا دینے والے جج نے دباؤ کا اعتراف کیا تو اس وقت آپ نے کیوں غلط فیصلہ دیا، حالات کیسے بھی ہوں مگر وقت عوام کے حق میں فیصلہ کرے گا۔