کراچی کا کچرا صاف کرنے کیلئے مہم نہیں نظام کی ضرورت ہے، مصطفی کمال
کراچی(وقائع نگار)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کا کچرا صاف کرنے کیلئے کسی مہم کی نہیں بلکہ نظام کی ضرورت ہے، مہم کا لفظ اپنے آپ میں حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حالانکہ کچرا اٹھانے کے لیے صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کو اپنی اپنی زمہ داریوں کا پتہ ہے لیکن چونکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے بارے میں ابہام پیدا کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے اداروں کو ایک دوسرے پر اپنی ناکامی کا ملبہ ڈالنے کا موقع مل رہا ہے اختیارات اور وسائل کسی ایک شخص کے ہاتھ میں ہونے چاہیے تاکہ عوام اس کے اچھے اور برے کاموں کا احتساب کر سکیں اور اسکا صرف ایک طریقہ ہے کہ 18ویں ترمیم میں مزید ترمیم کی جائے اور پرونشئیل فنانس کمیشن کا اجرا یقینی بنایا جائے۔آرٹیکل 149 اے کے نفاذ سے پیپلز پارٹی کو مزید سندھ کارڈ کھیلنے کا موقع مل گیا ہے جبکہ انکو بھی پتہ ہے کہ اس آرٹیکل سے سندھ تقسیم نہیں ہو رہا لیکن پیپلز پارٹی اس پر سیاست کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید شیخ محمد شاہ جہان شاہ قادری اشرفی الجیلانی کے اپنے مریدین کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاس آمد اور شمولیت کے موقع پر ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔