مشعال ملک نےاپنے ویڈیو لنک پیغام میں کہا کہ ہندوستان نے ہمیں کشمیر میں آج بھی چھ لاشیں دی۔ہندوستانی قابض فوج نے ہمارے نوجوانوں کو شہید کر روڈ پر رسیوں سے گھیسٹا ۔ہندوستانی قابض فوج ہمارے نوجوانوں کی لاشوں کا مذاق اڑایا ۔ہندوستانی فوج درجنوں کی تعداد میں کشمیریوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ
ہندوستانی فوج سیکورٹی فورس نہیں بلکہ قاتل فورس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اخبار کے اندر بھی ہمارے بہادر کشمیری نوجوانوں کو ریبل اور ملیٹینٹ لکھا ہے ۔میں اس کی بھر پور مذمت کرتی ہوں ۔دہشتگرد کشمیری نہیں انڈین قابض فورسز ہیں ۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری تو نہتے قابض اور دہشت گرد افواج کا مقابلہ کررہے ہیں