کچی آبادی کے مکینوں کو بے دخل نہیں ہونے دیا جائیگا‘ شیخ راشد شفیق
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) این اے 60 سے پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو بے دخل نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ ان کو مالکانہ حقوق دلانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے این اے 60 کے متعدد علاقوں میں گزشتہ 13 سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے میں منتخب ہو کر حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاؤں گا عوام کو طبی اور تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سرکاری جگہوں پر ڈسپنسریاں سکول اور کالج بنائے جائیں گے۔ وہ طوفانی انتخابی مہم کے دوران اتوار کو ناشتے کی تین دعوتوں اور چودہ کارنر میٹنگوں سے خطاب کررہے تھے۔ شیخ راشد شفیق نے ڈھوک کھبہ ‘ فیصل کالونی اور لیک ویو میں ناشتے کی دعوتوں میں شرکت کی اور شاہ خالد کالونی‘ فضل ٹاؤن‘ وزیر ٹاؤن‘ ریلوے سکیم 8‘ گلزار قائد‘ ڈھوک چراغ دین‘ کری روڈ‘ سفاری ولاز‘ ائیر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی‘ جھنڈا چیچی‘ رحیم آباد‘ قاضی آباد اور گلزار قائد میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے انہیں بھرپور حمایت کی یقین دلایا۔