بند کھنہ میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے گھر کے زیر زمین واٹر ٹینک سے چار فٹ سانپ پکڑ لیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے بند کھنہ میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے گھر کے زیر زمین واٹر ٹینک سے چار فٹ سانپ پکڑ لیا خرم کالونی سے ریسکیو1122 کو اطلاع دی گئی کہ گھر میں سانپ ہے جس پر ٹیم وہاں پہنچی اور پانی میں چھپنے والا سانپ پکڑ لیا ۔