ڈکیتی، سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے، لینڈ کروزر سمیت کئی کاریں چوری
راولپنڈی ،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ پیرودھائی کو پروین اختر نے بتایا کہ ایک شخص مجھے 30 ہزار روپے زکوٰۃ دلوانے کا جھانسہ دے کر لایا اور کہا کہ تم اپنی طلائی بالیاں اتار کر مجھے دو دو وہ مجھ سے طلائی بالیاں لے کر فرار ہوگیاتھانہ سول لائن کو خالد احمد نے بتایاکہ میری بہو سمیرہ بچوں کو سکول چھوڑنے گی جس سے دو موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر چار عدد طلائی چوڑیاں اور ایک طلائی انگوٹھی اتروا کر فرار ہوگئے تھانہ نصیر آباد کو نثار احمد نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر اڑہائی لاکھ روپے کی رقم چوری کرلی گئی تھانہ صدر بیرونی کو مزمل شاہ نے بتایا کہ میری لینڈ کروزر گاڑی چوری ہوگئی تھانہ ایرپورٹ کو سعید نے بتایا کہ مدعی کی کار چوری ہوگئی تھانہ سہالہ کوبلال خان نے بتایا کہ ڈی ایچ اے میں شاپنگ مال کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل نمبر RIL - 3469چوری ہوگیاتھانہ کورال کو طارق محمود نے بتایا کہ جھنگ سیداں میں گلی سے میری گائے چوری کرلی گئی تھانہ آئی نائن کو منصور افضل نے بتایا کہ سیکٹر ایچ نائن میں میری مہران کار نمبرLW - 550 چوری ہوگئی تھانہ سبزی منڈی کو شہباز صابر نے بتایا کہ سیکٹر آئی الیون فور میں کیش اینڈ کیری کی پارکنگ سے میری ہنڈا سوک کار نمبرWF - 1171 چوری ہوگئی تھانہ گولڑہ کو سید محمد عزیز نے بتایا کہ سیکٹرG 13 / 1 میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر مدعی کی بیوی سے پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں نقدی اور قیمتی کاغذات تھے ۔