ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
اسلام آباد کا علاقہ سرائے خربوزہ جو کہ ڈپٹی مئیر اعظم خان کا رہائشی علاقہ بھی ہے ان دنوں پانی کی شدید قلت کا شکارہے لوگ بوند بوند کو ترس گئے ہیں ، پینے کا پانی تو نایاب ہوگیا ہے جبکہ روز مرہ استعمال کے لیئے بھی پانی کاملنا محال ہوگیا ہے۔ دانش وروں کا قول ہے کہ دنیا میںپانی کی کمی کے حوالے سے آئندہ جنگیں پانی کے حصول کے لیئے لڑی جائیں گی، حالت کو دیکھا جائے تو موجودہ تناظرمیں یہ خطرناک صورتحال زیادہ دور نظر نہیں آرہی۔ زیر نظر تصویر میں موٹر سائیکل پر ڈرم کی ٹنکی بناکر پانی سپلائی کیا جارہا ہے ، بورنگ کے ذریعے پانی نکال کر اس کی فروخت ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔مگر اس پرائیویٹ پانی سپلائی مافیا نے حفظان صحت کے اصولوں کو یک سر فراموش کردیا ہے پیسہ بنانے اور کاروبار کے چکر میں گندامضر صحت پانی شہریوں کو سپلائی کیا جارہا ہے جس کے باعث شہری مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ، چیئرمین سی ڈی اے، میئر اسلام آباد، محکمہ صحت سے اسلام آباد کے شہریوں نے نوٹس کی اپیل کی ہے(تصویر و تحریر سہیل ملک)