پنجاب یونیورسٹی میں ’’سی پیک‘‘ پر سیمینار آج ہو گا
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری:امن اور خوشحالی کی جانب سفر‘ کے موضوع پرخصوصی سیمینار بروزسوموار (آج) صبح11بجے الرازی ہال میں ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ سیمینار کی صدار ت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز کریں گے۔ معروف تجزیہ نگار مہدی و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔