پٹرولنگ پولیس کی کارروائی 19اشتہاریوں سمیت 83ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس نے19اشتہاریوں سمیت83 ملزمان گرفتارکر کے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میںناجائز اسلحہ اور منشیات برآمدد کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پو لیس نے19 اشتہاریوںاور3 عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے8رائفل،32 پسٹل،70کارتوس،14میگزینز اور701گولیاں برآمدکیں جبکہ 3029 مسافروں کو مدد فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں16گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا ہے ۔