فیروزوالا: اشٹام پیپرز نایاب بلیک میں فروخت جاری
فیروزوالا (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالا کچہری میں اشٹام پیپرز کی عدم دستیابی پر شہری سراپا احتجاج۔ فیروز والا شیخوپورہ کی کچہریوں میں اشٹام فروشوں سے 50 اور 100روپے والے اشٹام پیپرز نایاب ہوجانے پر سائلین 200 روپے والے اشٹام پیپرز 250سے 300روپے میں خریدنے پر مجبور رہے۔شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔