پنشن اصلاحات کیخلاف روس کے دوسرے بڑے شہر پیٹرز برگ میں احتجاج
سینٹ پیٹرز برگ (اے ایف پی) روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پنشن کے لئے عمر کی حد بڑھانے پر زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین ایک پارک میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے پیوٹن کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ وہ عمر کی حد بڑھانے کی بجائے پنشن بڑھائیں۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ اپوزیشن پارٹی کے لیڈر دمڑی گڈکوف نے کہا کہ نیا قانون جس میں پنشن کے لئے مردوں کی عمر کی حد 65 اور عورتوں کی عمر 60 سال رکھی گئی۔