شملہ جیل کے قیدی شہر میں بک کیفے اور کینٹین چلاتے ہیں
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کے خوبصورت سیاحتی مقام شملہ کے فیشن اییل مال روڈ پر دیودار کے اونچے درختوں کے سائے میں واقع بک کیفے میں نوعمر طلبہ اور طالبات خاموشی سے اپنی کتابیں پڑھ رہے ہیں۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق کئی نوجوان کیفے کے کاؤنٹر سے سینڈوچز برگرز اور کافی خرید رہے ہیں، یہ کیفے عمر قید کے دو سزا یافتہ قیدی چلا رہے ہیں۔ یہاں جو کھانے پینے کی چیزیں بکتی ہیں وہ بھی جیل کے قیدیوں نے تیار کی ہیں۔یوگراج کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا ہوئی ہے جو گذشتہ ایک برس سے ایک دوسرے عمر قید کے سزا یافتہ قیدی کے ساتھ مل کر بک کیفے چلا رہے ہیں۔