انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد ملیریا کی وبا پھوٹ پڑی‘ 137 افراد متاثر، ایمرجنسی نافذ
مشارم (اے ایف پی) انڈونیشیا کے جزیرے مغربی لومبوک میں 137 افراد زلزلے سے واقعہ ہونے والی ملیریا کی وباء کا شکار ہوگئے۔ جولائی میں آنے والے زلزلوں سے 500 افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے۔ 137 متاثرہ افراد میں بچے اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت دوگنا اضافے کے باعث حکومت نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کا فیصلہ کیا۔