اردو کی ٹانگ نہ توڑیں
مکرمی! پاکستان میں اردو زبان تو پہلے ہی بڑی مظلوم ہے کہ اسے سرکاری زبان نہیں بنایا گیا اور اب اس پر مزید یہ ستم ڈھایا جا رہا ہے کہ میڈیا میں خواہ مخوا انگریزی زبان کے الفاظ استعمال کئے جا رہے ہیں جبکہ اردو میں اس کے عام فہم متبادل الفاظ موجود ہیں ۔ مثالیں ملاحظہ فرمائیں۔ہوائی جہاز لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔ (ہوائی جہاز لاہور ہوائی اڈے پر اتر گیا) فلاں صاحب نے ووٹ کاسٹ کر دیا (ووٹ ڈال دیا) اپوزیشن لیڈر (رہنما حزب اختلاف) فلاں صاحب ایلیکٹ ہو گئے (چن لئے گئے) حکومت اور فوج ایک پیج پر (ایک صفحے پر) پارلیمنٹ میں انٹری (قومی اسمبلی میں شمولیت) یو ٹرن لینا (رخ بدل لینا) پلانٹ فار پاکستان (پاکستان کے لئے درخت لگاؤ) …گزارش ہے کہ اس روشن کو ترک کیا جائے یاد رکھیںکوا چلا ہنس کی چال ، اپنی بھی بھول گیا۔
(لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حامد محمود راولپنڈی)