٭ اور جو ایمان والے ہیں وہ اللہ( رب العزت) سے سب سے زیادہ محبت کرنیوالے ہیں۔(البقرہ : 165) ٭حضرت ابوہریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا : یقینا ایمان اس شخص کے دل میں ٹھہرتا ہے جو اللہ سے محبت رکھتا ہو۔(الدیلمی ، ابن نجار ) ٭حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔حضور اکرم ﷺ ارشاد فرمایا : تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک اللہ تبارک وتعالیٰ ہی کے لیے محبت کرنے والا نہ بن جائے۔ (مسند امام احمد بن حنبل ) ٭حضرت ایاس بن سہل الجھنی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا :ایمان کا افضل درجہ یہ ہے کہ تم اللہ ہی کے لیے محبت کرو اور اللہ ہی کے لیے نفر ت کرو اور اپنی زبان کو ہمیشہ اللہ رب العزت کے ذکر سے تر رکھو۔ (کنز العمال ) ٭حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور انو رﷺنے ارشادفرمایا : تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کی اولاد اس کے ماں باپ اور تمام انسانوں سے زیادہ محبو ب نہ ہوجائوں ۔(بخاری، مسلم، ابن ماجہ) ٭حضرت عبد اللہ بن عمر و بن عاص ؓسے روایت ہے۔حضور نبی رحمتﷺنے ارشاد فرمایا : تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک اس کی ہوائے نفس میری لائی ہوئی ہدایت کے تابع نہ ہوجائے۔ (شرح السنۃ) ٭حضرت عبداللہ ابن عمرؓ روایت کرتے ہیں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا : سب سے اعلی ایمان یہ ہے کہ انسانیت تجھ سے مامون ہوجائے۔ سب اعلی اسلام یہ ہے کہ انسانیت تیرے ہاتھ سے اور تیری زبان سے محفوظ ہوجائے اور سب سے اعلی ہجرت یہ ہے کہ تم برائیوں کو چھوڑدو، اور سب سے اعلیٰ جہاد یہ ہے کہ تم شہید ہو جائو، اور تمہارا گھوڑا زخمی ہوجائے۔ (طبرانی)
٭حضرت عمر بن عبسہ روایت کرتے ہیں۔ حضور انو رﷺ نے ارشاد فرمایا : افضل ایمان اچھا اخلاق ہے۔ (طبرانی) ٭حضرت جابرؓ روایت کرتے ہیں نبی کریمﷺنے فرمایا : افضل اسلام والا وہ شخص ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، اور سب سے کامل ایمان والا شخص وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں، سب سے اچھی نماز وہ ہے جس میں قیام طویل ہو۔ اور سب سے افضل صدقہ اس شخص کا ہے جو خود تنگ دست ہو۔(کنزالعمال ) ٭حضرت عبادہ ابن صامت روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا :سب سے افضل ایمان یہ ہے کہ تمہیں یقین ہوجائے کہ تم جہاں بھی ہوا للہ تمہارے ساتھ ہے۔(ابو نعیم ، طبرانی) ٭حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : جس شخص نے لاالہ الا اللہ کی شہادت دی اور فجر کی نماز کی محافظت کی اور کسی ناجائز خون ریزی سے اپنے ہاتھ رنگین نہ کیے تو وہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔ (کنز العمال)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024