قومی اسمبلی کے پانچو یں سیشن کی پہلی نشست میں ہی حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کورم پورا نہ ہونے کے باعث ڈپٹی سپیکرکو قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح تک ملتوی کرنا پڑا یہ پہلا موقع ہے قائد ایوان محمد نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بیرون ملک ہیں ویسے بھی وزیر اعظم ایون میں کم کم ہی آتے ہیں لیکن اپوزیشن لیڈر کی عدم موجودگی محسوس کی گئی پیر کو وقفہ سوالات وزارت داخلہ کے بارے میں تھا وزیر اعظم کی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پوری تیاری کرکے آئے تھے انہوں نے ضمنی سوالات کا ترکی بہ ترکی جواب دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تاہم انہیں بھی بعض سوالات کا جواب نہ ملنے پر ایوان سے معذرت کرنا پڑی اپوزیشن کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان کچھ دیر تک راز ونیاز کی باتیںہوتی رہیں اس دوران شاہ محمود قریشی بھی شریک گفتگو رہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024