محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بعض بالائی علاقوں اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلاچستان میں آئندہ چند روز تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں ایک سو پچیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، اسلام آباد چھہتر،اوکاڑہ چونسٹھ، مری ساٹھ،سیالکوٹ انچاس،ساہیوال چالیس،پارہ چنار بیس،ڈی جی خان پندرہ اور کالام میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی