اسلام آباد (ریڈیو نیوز) سپریم کورٹ نے این ایل سی کنٹینرز میں شراب لیجانے کے کیس میں پولیس رپورٹ مسترد کردی۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ سب کچھ پولیس کی ملی بھگت سے ہورہا ہے۔ این ایل سی کنٹینرز کو کس قانون کے تحت سپرداری پر چھوڑا گیا۔ ابھی تک شراب برآمد اور گاڑی کا مالک کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟ انہوں نے استفسار کیا کہ این ایل سی کو انکوائری میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ محکمہ کسٹمز اور پولیس تین روز میں انکوائری مکمل کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے۔ جسٹس غلام ربانی نے کہا کہ اگر این ایل سی کی گاڑی ایسے غلط کاموں کیلئے استعمال ہورہی ہے تو اس سے ملک کی بڑی بدنامی ہوگی۔ کیس کی مزید سماعت 20 ستمبر کو ہوگی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024