لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کے ساتھ مصالحت نہیں ہو سکتی۔ میرا نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کیس عدالت میں ہے میں کیسے صلح کر سکتی ہوں۔ قبل ازیں افطار پارٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکارہ سنگیتا نے بتایا کہ میرا اور عتیق الرحمن کے درمیان صلح کی کوشش جاری ہے اور ابھی حتمی ڈیل نہیں ہوئی اس سے پہلے دعوی کیا گیا تھا کہ ڈیل ہو گئی ہے۔ میرا رہائش گاہ کی آدھی رقم ادا کرکے گھر اپنے پاس رکھیں گی۔ عتیق الرحمن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پولیس نے میرا کے ساتھ اس کا نکاح تسلیم کر لیا۔ دریں اثنا میرا کے وکیل منظر غنی چودھری نے بتایا کہ کوئی مصالحت نہیں ہوئی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024