پاکستانی طالبان کو معافی کیوں
مکرمی! وزیراعظم پاکستان کا بیان شائع ہوا ہے کہ ہم پاکستانی طالبان کو عام معافی دینے کیلئے تیار ہیں۔میں آپ کے اخبار کے ذریعے وزیراعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستانی طالبان (یا کسی بھی طرح کے قاتلوں کو) معاف کرنے کافیصلہ غلط ہوگاکیونکہ یہ لوگ بے گناہ اور معصوم لوگوں کے قاتل ہیں۔ان کو ہرگز ہرگز معاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہیں ہر صورت عبرتناک سزا دی جائے۔پاکستانی طالبان اس طرح بات کرتے ہیں جیسے وہ جو درندے‘ قاتل ہیں‘ وہ تو بڑے معصوم ہیں اور وہ بے گناہ معصوم لوگ جو قتل ہوئے۔ان کے ہاتھوں‘ وہ بڑے غلط لوگ تھے۔ ہاں البتہ یہ ضرور ہو سکتا ہے اور ہونا چاہئے کہ اگر پاکستانی طالبان میں ایسے لوگ ہیںجنہوں نے واقعی کوئی بھی جرم نہیں کیا اور وہ حقیقت میں اچھے ہیں۔ اگر ایسے ہیں تو صرف اورصرف ان سے لازماً بات چیت ہو۔ ان کے جائز مطالبات مانیں جائیں اور انہیں اچھا شہری بنایا جائے۔ (ف۔ ح۔ ماڈل ٹائون گوجرانوالہ)