ٹریفک نظام میں بہتری کی ضرورت
مکرمی! وطن عزیز گوناگوں مسائل کا شکار ہے۔ ٹریفک نظام بہت خراب ہے۔ ملک کے اکثر چھوٹے بڑے شہروں میں رکشائوں‘ موٹرسائیکلوں کی بھرمار ہے۔ موٹرسائیکل رکشہ والا اپنی مرضی کا کرایہ وصول کرتا ہے جوکہ سراسر قانون کے خلاف ہے۔ مریض اور لاچاروں کو سفر کرنا پڑتا ہے۔ ان کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔ میری حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیادوں پر قانون سازی کی جائے۔ حکومت کو ایسے اقدامات بروئے کار لانے چاہئیں جس سے عوام کو فائدہ ہو اور غریب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔(طلحہ عامر لاہور)