نظم (الویرا یاسمین)
قرار پر‘ شرار پر
بہار پر‘ خمار پر
گھٹائوں پر‘ فضائوں پر
بے رحم سزائوں پر
رنگ یا ترنگ پر
میت پر‘ اُمنگ پر
موسموںکی بھیڑ پر
لمحۂ توقیر پر
زبر پر‘ ضمیر پر
پیش پر‘ فقیر پر
شاہ پر‘ کنیز پر
چال بھی دبیز پر
چیخ پر یا آہ پر
سکوت زد تباہ پر
بھیس پر‘ اس دیس پر
کسی قسم کی ریس پر
کچھ نہیں کہنا مجھے
کچھ نہیں کہنا مجھے