گوجرانوالہ: مقابلہ نعت خوانی می ں طالبہ مریم نصیر اول، حفیظہ دوم رہیں
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات کے سلسلہ میںگورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج میں ایک نعتیہ مقابلہ کااہتمام کیاگیا مقابلہ نعت خوانی میں اردو ڈیپارٹمنٹ کی مریم نصیر اول‘ انگریزی ڈیپارٹمنٹ کی حفیظہ دوم اور اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کی مومنہ خان سوم قرار پائیں۔ پوزیشن ہولڈرز کو پرنسپل کالج پروفیسر پرویز اختر اور صدر شعبہ اردو پروفسیر ڈاکٹر فیض اکبر خان نے گولڈ میڈل سے نوازا۔ اس نعیتہ مقابلہ میں شرکت کرنے والی دیگر طالبات کو بھی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دیئے گئے،مہمان خصوصی پرنسپل پرویز اختر نے اپنے خطاب میں طلبہ وطالبات کو رسول اکرم ؐ کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرنے او راس سے رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی۔ صدر شعبہ اردو پروفیسر فیض اکبر خان نے کہا کہ اسوہ رسولؐ کی پیروی ہمارے لئے دنیاوی اوراخروی نجات کا باعث بن سکتی ہے۔تقریب میں وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل زاہد‘ سٹاف سیکرٹری پروفیسر محمد اشرف رانا‘ صدر شعبہ اسلامیات پروفیسر حاجی محمد یونس‘ پروفیسر ڈاکٹر شام بخاری‘ پروفیسر راشد اویسی‘ پروفیسر ذوالفقار شاکر‘ پروفیسر عرفان اشرف‘ پروفیسر محمد آصف‘ انفارمیشن آفیسر منور حسین کے علاوہ اساتذہ کرم اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔