گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میںہفتہ شان رحمت للعالمینؐ مقابلے اختتام پذیر
لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میںہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلے میں انٹر یونیورسٹی نعت ، قرات اور تقریری مقابلے اختتام پذیرہو گئے۔سیکرٹری ہائرایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری اورجی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال بخاری کا کہنا تھا پنجاب کے 6ڈویژن میں ہم نے رحمت للعالمین چیئر ز قائم کر دی ہیں اور باقی ڈویژن میں بھی یہ چیئرزجلد قائم کردی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 417ملین روپے سے رحمت للعالمین سکالر شپ کا بھی اجراء کیا گیا ہے، جس سے سرکاری یونیوسٹیز کے 891اور سرکاری کالجزکے14ہزار طلباء مستفید ہونگے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے نئے فورم کا آغاز کر رہے جس میں صوفی ازم سے رہنمائی لیتے ہوئے ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں گے۔