پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹرے ہاکی چیمپین شپ کے لیے آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹرے ہاکی چیمپین شپ 22 اکتوبر سے 2 نومبر 2020 تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی۔ فیڈریشن کی جانب سے چیمپیئن شپ کے لیے آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرنل ریٹائرڈ محمد آصف ناز کھوکھر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ محمد اسلم خان نیازی ، حسن اختر اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہونگے۔ ٹورنامنٹ آفیسرز میں محمد شفیق بھٹی، محمد یعقوب، محمد اسلم شاہ، محمد حمزہ طوفیل، محمد علی- کوئٹہ، محمد قیوم ڈوگر- شیخوپورہ، محمد عمران گجر - ننکانہ ، اللہ داد۔جھنگ ، ذوالفقار بھٹو - فیصل آباد ، حافظ ارشد - قصور ، رانا ساجد - ایچ بی ایل ، عبدالعظیم خان - کراچی ، طارق شیخ - این بی پی ، منور حسین۔لاہور ، شاہد گل۔ فیصل آباد ، حسن عبید۔لاہور ، ضیاءالدین۔لاہور ، شفقت ملک۔لاہور ، سید علی عباس شاہ۔ گوجرانوالہ شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ کے لیے راشد محمود بٹ امپائر مینجر جبکہ کامران شریف ، دلاور حسین بھٹی اسسٹینٹ امپائر مینیجرز جبکہ امپائرز میں کامران حسین۔ اٹک ، حافظ عاطف لطیف لاہور ، یاسر خورشید - ریلوے ، بینشحیات -واپڈا ، ہارون رشید - پشاور ، امیر حمزہ - پی اے ایف ، وقاص بٹ- واپڈا ، مظہر وسیم۔ننکانہ ، محمد الطاف۔ میانوالی ، غلام محی الدین۔ ٹی ٹی سنگھ ، شبیر احمد۔ واپڈا ، ولی محمد۔ کوئٹہ ، مبشر علی۔ ایس بی پی ، سبطین رضا۔ این بی پی ، فہد علی خان۔کراچی ، محمد فیصل۔ کوئٹہ کے نام شامل ہیں۔