بزدار حکومت کا صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام،بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بم ڈسپوزل سکواڈ کو مل گئیں
بزدار حکومت کا عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام، جدید ترین آلات سے لیس نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بم ڈسپوزل سکواڈ کو مل گئیں -وزیر اعلی آفس میں نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں پنجاب کے 8 اضلاع کے حوالے کرنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نئی بم ڈسپوزل گاڑیوں کامعائنہ کیااور گاڑیوں میں نصب جدید آلات بھی دیکھے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے بم ڈسپوزل گاڑیاں متعلقہ اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرکے حوالے کیں -
نئی گاڑیاں بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹرز،ڈسرپٹرزاور دیگر جدید آلات سے لیس ہیں - وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا -نئی گاڑیاں ملنے سے متعلقہ اضلاع میں بم ڈسپوزل یونٹ کی کارکردگی بہتر ہو گی- عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا- وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب کے ہرضلع کو بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں دیں گے -
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے کی خدمات لائق تحسین ہیں -وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سول ڈیفنس پنجاب کی کارکردگی کو سراہا - وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں اورمزید 8 اضلاع کو نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں ملنے سے بم ڈسپوزل یونٹ کا دائرہ کار 20 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے -صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری انفارمیشن اورمتعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی-