وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو غریب آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے۔ حکومت نے غربت سے متعلقہ مسائل میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ غربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے۔ معاشرے میں انتہا پسندانہ رویوں کے خاتمے کیلئے غربت کا سدباب ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے معاشی تفاوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو غریب آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے غربت میں کمی کیلئے کئی پروگرامز شروع کئے ہیں۔ غربت کے خاتمے کیلئے کوششیں صاحب حیثیت افراد کی بھی اخلاقی، قومی اور سماجی ذمہ داری ہے۔آج کے دن کا پیغام ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا موثر کردار ادا کرے۔ یہ دن غربت اور محرومی کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں اس امر کا اعادہ کرنا ہے کہ غریب لوگوں کی فلاح وبہبود کے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024