کاروباری شخصیات کی انجمن تا جران گو جر خان کی نو منتخب با ڈی کو مبارکباد
گوجرخان (نامہ نگار)معروف کاروباری شخصیات مرزا منور حسین،مظہر حسین وارثی، حبیب مغل اور حاجی بشیر اللہ والے نے مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے نومنتخب صدر حاجی راجہ محمدجواد اور جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حاجی راجہ محمدجواد شرافت ،دیانت اورعوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں راجہ محمد جواد نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح و بہبود اوران کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور تاجرو ںنے ان پر جو اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر پورااتر کر دکھائیں گے اور تاجربرادری کے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے ۔