گوجرانوالہ جلسہ نے ثابت کر دیا کہ عوام سلیکٹیڈ حکومت سے تنگ ہیں: شیخ آفتاب
حضرو(نمائندہ نوائے وقت ) سنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسہ نے ثابت کر دیا کہ عوام سلیکٹیڈ حکومت سے تنگ ہیںقوم نے مریم نواز ،مولانا فضل الرحمن ،بلاول بھٹو کی آواز پر لبیک کہا حکومت جہاں ملکی معاملات کنٹرول کرنے میں ناکام ہے وہاں ہی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں یہی آج کے جلسہ کا خان صاحب کو عوام کا پیغام ہے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوںنے اپنی بہن مریم نواز کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے گوجرانوالہ جلسہ میں بھرپور شرکت کی ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ سے مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں کارکن گوجرانوالہ میں ہونیوالے جلسہ گاہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود،طلال بٹ کے علاوہ دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے ۔شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں جس طرح عوام نے شرکت کی اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ ہیں ڈھائی سالہ دور اقتدار میں جس طرح عمران حکومت نے ملک کا حال کیا اس سے برا حال عام آدمی کا کیا جو آج دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں لاکھوں افراد کے اجتماع نے ان کے خلا ف فیصلہ دیا پنجاب بھر میں پی ڈی ایم کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے (ن) لیگی راہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے جبکہ کئی جگہوں پر ٹریفک بھی بند کر دی گئی ۔