نجی تعلیمی ادارے کی معلمہ لاکھوں روپے بٹور کر رفوچکر ہو گئی
کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں کے معروف نجی تعلیمی ادارے کی معلمہ بچوں کے والدین سے لاکھوں روپے بٹور کر رفوچکر ہو گئی شاہین پبلک سکول و کالج کلر سیداں کی معلمہ نگہت نے طلبہ طالبات کے والدین سے غربت کا رونا رو کر لاکھوں روپے کی ادھار رقم جمع کی اور پھر خاموشی سے چلتی بنی ابتدا میں متاثرین نے مدرسہ کی انتظامیہ سے رجوع کیا تو انہوں نے کوئی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا بعد ازاں لوگوں نے وزیراعظم پورٹل پر اس کی شکایت کی تو محکمہ تعلیم اور مدرسہ انتظامیہ بھی خواب غفلت سے بیدار ہوئے ۔