دال مہنگے داموں فروخت کرنے پر دو دکانداروں کیخلاف مقدمہ
تلہ گنگ (نامہ نگار )اے سی تلہ گنگ محمد عمران نے پرائس چیکنگ کے دوران تلہ گنگ شہر کے 2 دکان داروں کے خلاف دال مسور سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پرتھانہ سٹی میںمقدمہ درج کرا دیا ،اے سی تلہ گنگ نے استغاثہ دیا کہ ظفر اقبال اور عمران گل نے اپنی دکان پر ریٹ لسٹ نہیں لگا رکھی تھی اور دال مسور سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت پر گروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ۔