سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونیوالی بچی دم توڑ گئی
کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈریال میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والی پانچ سالہ (ل) سی ایم ایچ کھاریاں میں زندگی کی بازی ہار گئی جسے جمعہ کی شام آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بیان کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ جمعرات کے روز گاؤں ڈریال میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں چار بچیوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ کھاریاں شفٹ کر دیا گیا تھا جہاں پانچ سالہ بچی دم توڑ گئی ہے۔